پاک فوج عوامی خدمت میں پیش پیش ہے۔ ننکانہ صاحب میں ایک اور سکول کی تزئین و آرائش مکمل کر دی گئی۔
پاک فوج ملک میں تعلیم اور عوامی فلاح و بہبود کی فراہمی میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پاک فوج نے ننکانہ صاحب کی کینیڈا کالونی میں واقع خستہ حال سکول کی تعمیر و مرمت مکمل کر کے اس کا افتتاح کر دیا۔سکول کی عمارت میں پاک فوج کی جانب سے نئے کلاس رومز، واٹر فلٹر پلانٹ، باؤنڈری وال اور واش روم بلاک تعمیر کیے گئے ہیں۔
گورنمنٹ ہائی سکول میں بچوں کی جسمانی فٹنس کے لیے گراؤنڈ کو بحال کر کے جھولے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اہلِ علاقہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی تعمیر و بحالی سے طلبا کو تعلیم کے حصول کے لیے جدید اور محفوظ سہولیات میسر آئیں گی۔
اہلِ علاقہ نے کہا کہ وہ گورنمنٹ ہائی سکول ننکانہ صاحب کو اپ گریڈ کرنے پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر کردہ بلاک اپنی خوبصورتی، معیار اور جدید سہولیات کے اعتبار سے شاندار مثال ہے۔ اساتذہ نے بتایا کہ سکول میں پرنسپل آفس، سٹاف روم اور جدید سہولیات سے آراستہ کمپیوٹر لیب بھی قائم کی گئی ہے۔
اساتذہ نے کہا کہ طلبا محفوظ ماحول میں تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے بعد ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔