بھارت میں قید پچیس پاکستانی اپنی رہائی کے بعد واہگہ اٹاری سرحد کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے حکام واہگہ اٹاری سرحد پر موجود تھے، جنہوں نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کی۔
ہائی کمیشن نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔