Sunday, 30 August 2026, 11:32:07 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید زراعت میں تعاون بڑھانے کی تجویز
August 29, 2026

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے تجویز کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی منتقلی، مقامی سطح پر پیداوار، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل جدت اور جدید زراعت کے شعبوں میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے یہ بات GUIZHOU صوبے کے پارٹی سیکرٹری He Zhongyu اور چینی وفد کے ساتھ GUIZHOU صوبے کے شہر Guiyang میں ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی پیداوار کے فروغ کے لیے کاروباری اور سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز بھی دی۔

مریم نواز نے غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کے حالات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں سڑکوں کی تعمیر، بحالی اور توسیع کے پچاس ہزار سے زائد منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے نظم و نسق اور عوامی خدمات کی فراہمی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو باقاعدہ نظام کا حصہ بنایا ہے۔