Sunday, 30 August 2026, 11:35:24 am
 
وزیراعظم کی نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے کے انعام کی منظوری
August 29, 2026

 

فائل فوٹو

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان کی پروا کئے بغیر بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے کے انعام کی منظوری دے دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے نرس رضیہ نورین کی جانب سے کمال ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کے باوجود تباہی سے کچھ لمحوں پہلے بھاگ کر ایک بچے کو بچانے کے عمل پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ نرس رضیہ نورین نے کمال ذمہ داری اور بہادری کا بہترین ثبوت دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچانے پر مجھ سمیت پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے فرض شناس لوگوں کی جس قدر ستائش کی جائے کم ہے۔