فائل فوٹو
گلگت بلتستان حکومت نے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کیا ہے۔
گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ کے مطابق یہ مرکز گلگت کے علاقے منور میں واقع جی بی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر میں کل سے 30 اگست تک چوبیس گھنٹے فعال رہے گا۔