نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارنے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ خصوصی بچوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے معیاری تعلیم اور معاون خدمات کی فراہمی میں عالمی معیار کا بہترین طریق کار اپنایا جائے۔
وہ آج اسلام آباد میں سینٹر آف ایکسیلنس فار آٹزم کے مشاورتی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو اسلام آباد میں سینٹر آف ایکسیلنس فار آٹزم کے قیام کا کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔