نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کی پائیدار ترقی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے وفاقی حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہارانہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بلوچستان اسمبلی اورصوبائی کابینہ کے ارکان اور پارلیمانی رہنماؤں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
دونوں رہنماؤں نے صوبے کی ترقی کو آگے بڑھانے، امن و استحکام کو مضبوط بنانے، عوامی خوشحالی کے فروغ اور بہتر نظم ونسق کو یقینی بنانے کیلئے وفاق اور بلوچستان کے درمیان قریبی ہم آہنگی، تعمیری روابط اور مشترکہ تذویراتی سوچ کی اہمیت پر زور دیا۔
بلوچستان کے وفد کے ارکان نے صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وفاقی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔