فائل فوٹو
منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت متعدد اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا کرنے کے باوجود ختم ہونے والے مالی سال کے دوران استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن رہی۔
وہ آج اسلام آباد میں جون کے لیے وزارت کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجرا کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت معاشی استحکام کے تسلسل میں مدد ملی، جس سے معیشت ترقی کی رفتار برقرار رکھنے کے قابل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ختم ہونے والے مالی سال کے دوران معیشت کی شرح نمو تین اعشاریہ سات فیصد رہی جو شدید بیرونی دباؤ کے باوجود گزشتہ چار برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے قیمتوں کی کڑی نگرانی سمیت موثر اقدامات کر رہی ہے۔