Wednesday, 01 July 2026, 12:30:54 am
 
پاکستان کا یوکرین تنازع کے خاتمے کیلئے سفارت کاری کے مطالبے کا اعادہ
June 30, 2026

پاکستان نے یوکرین تنازع کے خاتمے کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کے مطالبے کااعادہ کیا ہے۔

یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے شہری آبادی پر یوکرین کے مبینہ ڈرون حملوں پر بیلاروس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان کے نائب مستقبل مندوب نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی میز پر آئیں۔

عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان اس تنازع کے جامع، پائیدار اور پرامن حل کی تمام کوششیں جاری رکھے گا۔