وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوری اداروں کے استحکام، آئین کی بالادستی، پارلیمانی طرزِ حکومت، قانون کی حکمرانی اور فیصلہ سازی میں عوام کی بامعنی شمولیت کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آج منائے جانے والے عالمی یومِ پارلیمان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا آئین ایک ایسے جمہوری نظامِ حکومت کی ضمانت دیتا ہے جو نمائندگی پر مبنی حکومت کے اصولوں پر استوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان وہ بنیادی آئینی فورم ہے جس کے ذریعے عوام کی امنگوں اور خدشات کی ترجمانی کی جاتی ہے اور انہیں قانون سازی کا روپ دیا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت نے معاشرے کے تمام طبقات کی شمولیت اور مؤثر نمائندگی کو فروغ دینے میں بھی نمایاں پیشرفت کی ہے۔