Monday, 02 December 2024, 02:00:13 am
 
پنجاب حکومت کی سیلاب سے ہونے والے نقصانات کم کرنے کیلئے مشینری کی خریداری کی منظوری
November 29, 2024

پنجاب حکومت نے صوبے کے شہری علاقوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کم کرنے کیلئے مشینری کی خریداری کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری آج (جمعہ) لاہور میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں شہروں اور دریائوں میں شدید سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ موٹرویز،ہائی ویز اور ریلوے لائنوں کے نیچے سیلاب کے راستوں کی صفائی یقینی بنائیں۔