ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے آج مدینہ منورہ میں عازمین حج کے ہوٹلوں کا دورہ کیا۔
ریڈیو پاکستان کے نمائندہ عبدالرحمن چیمہ نے اطلاع دی ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے ڈائنگ ہالز کا معائنہ کیا اور عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خوراک اور دیگر سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔
عبدالوہاب سومرو نے یقین دلایا کہ جسمانی آرام و روحانی دونوںلحاظ سے عازمین کا قیام مثالی ہوگا۔
اس موقع پر پاکستانی عازمین حج نے خوراک کے معیار، رہائش اور عملے کی عزم و لگن پر اطمینان کا اظہار کیا۔