Thursday, 29 October 2026, 04:01:45 pm
 
خواجہ آصف کا تمام سیاسی جماعتوں پر علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے پر زور
October 29, 2026

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے سیاسی اختلافات سے قطع نظر علاقائی امن اور استحکام کیلئے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔

انہوں نے آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بالخصوص چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے تصادم ٹل گیا۔

وزیر دفاع نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو نشانہ بنایا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ آزمائش کے دن ہیں اِس وقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض معاملات ایسے ہیں جن پر غیر مشروط اتحاد ضروری ہے۔