Thursday, 29 October 2026, 07:58:34 am
 
اسحاق ڈار کی گندم کی فراہمی اور آٹے کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
October 28, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ منڈیوں کی صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور گندم کی مناسب مقدار میں فراہمی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان یقینی بنائیں۔

وہ آج اسلام آباد میں گندم سے متعلق رہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اسحاق ڈار نے اس امر پر زور دیا کہ گندم کے وافر ذخائر برقرار رکھنا اور اناج کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مناسب قیمتوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان بہتر رابطہ ناگزیر ہے۔