Thursday, 29 October 2026, 11:59:18 am
 
نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہ
October 29, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برآمدات بڑھانے کے لیے حکومت کے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں تجارت اور برآمدات کے فروغ سے متعلق ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اسحاق ڈار نے تجارتی سہولتوں کو بہتر بنانے اور یورپی یونین میں جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کرنے کے ذریعے منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر زور دیا۔