Thursday, 29 October 2026, 03:01:49 pm
 
حکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ
October 29, 2026

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو اپنی مسابقت بڑھانے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں مدد دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے برآمدات سے وابستہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی معاونت کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی جانب سے برآمدی مالی معاونت کی اسکیم کے استعمال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شریک بینکوں پر زور دیا کہ وہ متعلقہ افسران نامزد کریں، اہلیت کے معیار کو واضح طور پر بیان کریں اور درخواستوں پر کارروائی کے لیے مدت مقرر کریں۔

انہوں نے اسکیم کی افادیت بہتر بنانے اور چھوٹے برآمد کنندگان کی معاونت کے لیے برآمدی قرضوں کی انشورنس اور خطرات میں شراکت کے طریقہ کار کو وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لینے پر بھی زور دیا۔