صدر آصف علی زرداری نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع ، تعلیم، ثقافت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں قریبی تعاون کے ذریعے پاکستان اور ترکیہ کی تاریخی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کے نام ایک خط میں کہی، جو آج ترکیہ کے قیام کی ایک سو تین ویں سالگرہ کے موقع پر لکھا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا، جو مشترکہ تاریخ، عقیدے، اقدار اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دیرینہ روابط پر مبنی ہیں۔