Wednesday, 30 September 2026, 04:22:12 am
 
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
September 29, 2026

حکومت نے آج کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے چھپن پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی فی لیٹر نئی قیمت چار سو چار روپے ستانوے پیسے ہوگئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت دو روپے ستائیس پیسے فی لیٹر کمی کے بعد تین سو نواسی روپے تین پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔