Wednesday, 30 September 2026, 04:22:55 am
 
ناقص کارکردگی پر قصور، فیصل آباد اور اوکاڑہ کے ستھرا پنجاب کے ایم ڈیز عہدوں سے فارغ
September 29, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ناقص کارکردگی کی شکایات پر قصور، فیصل آباد اور اوکاڑہ کے ستھرا پنجاب کے تین مینیجنگ ڈائریکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے دیگر افسران کو صفائی کے مسائل پر وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک مخصوص مانیٹرنگ سیکشن کے قیام کا بھی اعلان کیا اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ کیمروں کے ذریعے ستھرا پنجاب کے فیلڈ مانیٹرنگ افسران کی روزانہ نگرانی یقینی بنائیں۔