سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
ادھر چاغی کے علاقے نوکچہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک کر دیے۔