Thursday, 27 August 2026, 12:49:48 pm
 

مزید خبریں

 
نیپال میں سیلاب کے باعث 165افراد ہلاک ہوگئے
August 27, 2026

نیپال میںسیلاب آنے سے شہر اور نواحی علاقوں میں ایک سو پینسٹھ افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار پانچ سو سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

لاپتہ افراد میں سینکڑوں سیاح شامل ہیں جن میں بھارت کے ایک سو سے زائد، امریکہ کے چون، آسٹریلیا کے چونتیس اور برطانیہ کے تینتیس سیاح شامل ہیں جبکہ نیپال کے بھی ایک سوسے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکہ کے ارضیاتی سروے کے مطابق یہ واقعہ گلیشیئر کے پھٹنے اور ملبے کے بہائو کے باعث پیش آیا۔