افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کی مسلسل پشت پناہی کے باعث عالمی سطح پر تشویش برقرار ہے۔
امریکی جریدہ سائوتھ ایشیاء جرنل کے مطابق افغانستان میں فتنہ الخوارج، داعش خراسان اور القاعدہ سمیت مختلف عسکریت پسند گروہوں کی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔
جریدے نے کہا ہے کہ مختلف نظریات کے حامل عسکریت پسند گروہ افغانستان میں اسلحے، تربیت اور سہولت کاری کے مشترکہ نیٹ ورکس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان متعدد بار فتنہ الخوارج کے افغانستان سے ہونے والے سرحد پار حملوں کا معاملہ اٹھا چکا ہے۔
سائوتھ ایشیاء جرنل نے خبردار کیا کہ افغانستان میں عسکریت پسندوں کی مستقل پناہ گاہیں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی اور علاقائی انضمام کو کمزور کر سکتی ہیں۔