Wednesday, 01 July 2026, 12:30:52 am
 
دفترخارجہ نے کراچی حملے پرافغان ناظم الامور کو طلب کرکےاحتجاجی مراسلہ دیا
June 29, 2026

دفترخارجہ نے اسلام آباد میں افغانستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے سخت احتجاجی مراسلہ دیا۔

یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کراچی دہشت گرد حملے کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی نوعیت کا احتجاجی مراسلہ پاکستان کے سفیر عبید الرحمن نظامانی نے بھی افغانستان کی وزارت خارجہ کے حکام کو دیا ہے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ یہ احتجاجی مراسلے حقائق کی روشنی میں جاری کئے گئے جن کے مطابق ایک گرفتار شخص سمیت دیگر افغان شہری دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اس واقعے سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا ہے کہ پاکستان کے اندر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے افغان سرزمین استعمال کی جا رہی ہے۔