Wednesday, 01 July 2026, 12:29:56 am
 
پاکستان اور اٹلی نے دو کروڑ یورو کے رعایتی قرض کے معاہدے پر دستخط کر دیے
June 29, 2026

پاکستان اور اٹلی نے دو کروڑ یورو کے رعایتی قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس قرض کا مقصد پاکستان کے فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور ٹریننگ نیشنل ریفارم پروگرام کے تحت زرعی منصوبے میں پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں اضافہ اور توسیع میں معاونت کرنا ہے۔

سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور اٹلی کی سفیر ماریلینا آرمیلن نے آج اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کیے۔

اس منصوبے میں زیتون، پستے، کھجور، مشروم، چیری، انگور، آڑو اور بادام سمیت مختلف فصلوں پر توجہ دی جائے گی۔ یہ منصوبہ جدید زرعی طریقوں میں اطالوی مہارت اور پاکستان کی نمایاں زرعی صلاحیت کو یکجا کرے گا۔