وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے علاقے راس تنورہ میں ہیلی کاپٹر گرنے کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے.جس میں سعودی عرب کے چودہ شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
انہوں نے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سوگوار خاندانوں اور سعودی عرب کے برادر عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے سعودی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔