Wednesday, 01 July 2026, 12:33:54 am
 
حکومت کی قومی زرعی بائیوٹیکنالوجی پالیسی کی منظوری
June 29, 2026

حکومت نے زرعی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے قومی زرعی بائیوٹیکنالوجی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ پالیسی سائنسدانوں، کسانوں، صنعتی نمائندوں اور اداروں کے ڈھائی سالہ مشاورتی عمل کے بعد تیار کی گئی۔

پالیسی کا مقصد کسانوں کی مدد ، غذائی تحفظ کو مستحکم، زرعی پیداوار میں اضافہ ، ذمہ دارانہ سرمایہ کاری اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کا فروغ ہے۔

جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مکئی نے پاکستان کے مقررہ حفاظتی اور ریگولیٹری مراحل مکمل کرنے کے بعد منظوری حاصل کی ہے۔جدید زرعی ٹیکنالوجی اپنانے سے پاکستان کی مکئی کی برآمدات تقریباً ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

قومی زرعی بائیو ٹیکنالوجی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد زرعی پیداوار، برآمدات اور کسانوں کی آمدن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔