Friday, 09 May 2025, 09:16:40 pm
 
بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 40 ہزار سے زائد انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار فراہم
April 29, 2025

بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 40 ہزار سے زائد انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار فراہم کر دیے ہیں، جنہیں ویلیج ڈیفنس گارڈز کی آڑ میں منظم کرکے کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ جتھے کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے سرگرم ہیں اور پہلگام حملے کا بدلہ لینے کے لیے ان کی کارروائیاں تیز کی جا رہی ہیں۔

ان انتہا پسند گروپوں کو بھارتی فوج کی جانب سے کلاشنکوف اور INSAS رائفلوں جیسے جدید ہتھیار فراہم کیے گئے ہیں۔ "ویلیج ڈیفنس گارڈز" کے تحت بننے والے یہ جتھے مقبوضہ کشمیر میں 4 ہزار سے زائد گروپوں کی شکل میں موجود ہیں، جن میں ہر گروپ 15 سے 20 انتہا پسند ہندوؤں کے ساتھ ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جتھے کشمیر کے مختلف علاقوں میں آپریشنل بیس منتخب کر چکے ہیں، جن میں نوگام، اڑی، پونچھ، راجوڑی اور نوشیرہ کے علاقے شامل ہیں۔ ان گروپوں کا مقصد کشمیری مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور لوٹ مار کرنا ہے اور بھارتی فوج ان گروپوں کو فیک انکاؤنٹرز کے ذریعے مسلمانوں کے قتل عام میں معاونت فراہم کر رہی ہے۔