کل جماعتی حریت کانفرنس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کیلئے اجتماعی سزا قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حل طلب مسئلہ کشمیر سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مبصرین کی ایک ٹیم جموںو کشمیر بھیجے۔
بیان میں تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
ادھر پونچھ اور راجوری اضلاع میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔