Friday, 09 May 2025, 04:51:01 pm
 
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، کشمیری نوجوان شہید
May 05, 2025

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ضلع کلگام میں ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امتیاز احمد ماگرے نامی نوجوان کو بھارتی فوجی دستوں نے گولی مار کر شہید کردیا اور بعدازاں اس کی لاش کو ایک ندی میں پھینک دیا۔

مقامی افراد نے اس کی لاش کو ابدال وٹو کے علاقے سے برآمد کیا۔