بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ کے دوران ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں نو کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان شہداء میں سے تین کو بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلوں اور دوران حراست شہید کیا۔
بھارتی فوج نے کم از کم دوہزار چار سواسی شہریوں کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان، تاجر اور طلبا شامل ہیں۔
بھارتی فوج نے اس ماہ کے دوران مقبوضہ وادی میں چھتیس رہائشی عمارتوں کو مسمارکیا۔
شہادتوں، گرفتاریوں اور گھرو ں کو مسمار کرنے کے یہ واقعات وادی بھر میں محاصرے اور تلاشی کی تین سو بائیس کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران پیش آئے۔