بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور حزب اختلاف کی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے درمیان موجودہ صورتحال کے بارے میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
کانگریس کے رہنما چرن جیت سنگھ چنی نے بالا کوٹ سرجیکل سٹرائیکس کا ثبوت مانگا انہوں نے کہاکہ 2019 میں بھارت کی مبینہ بالا کوٹ سرجیکل سٹرائیکس کے آج تک ثبوت نہیں فراہم کیئے گئے۔
چرن جیت سنگھ چنی نے سوال کیا کہ بھارت نے کہاں حملہ کیاتھا اور اس کے نتیجے میں کتنی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
انہوں نے کہاکہ 2019ء میں کہیں بھی نہیں ہوا تھا پاکستان میں کسی پر بھی حملہ نہیں ہوا تھا۔
اس کے جواب میں بی جے پی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کو پاکستان ورکنگ پارٹی قراردیا۔
بی جے پی کے ترجمان SAMIT PATRA نے الزام عائد کیا کہ کانگریس دہشتگردوں اور پاک فوج کو آکسیجن فراہم کررہی ہے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کانگریس کو پاکستان کی حامی جماعت قراردیا ۔
ادھر بھارتی تجزیہ کار بھی بھارتی سرجیکل سٹرائیکس کے بارے میں جھوٹ کو بے نقاب کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سرجیکل سٹرائیکس صرف بھارتی عوام کوخوش کرنے کیلئے ہیں۔