کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت اورپاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ تباہی سے بچنے کیلئے کشیدگی میں کمی لائیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث شدید ذہنی تنائو سے دو چار ہیں۔