انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے موبائل فون کی مقامی سطح پر تیاری کے لئے صنعتی شعبے کو مراعات دی ہیں۔
انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس قابل بننا چاہتے ہیں کہ مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونز سے اپنی ملکی ضروریات پوری کرسکیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔