ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد تیزی سے بحال ہورہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی بروقت مداخلت سے چینی کمپنی ہونان ریسورسز کی دھابیجی فیکٹری سات ماہ بعد دوبارہ فعال ہو گئی ہے۔
ہونان ریسورسز دھابیجی میں صنعتی فیکٹری چلانے والی چینی کمپنی ہے۔ ہونان ریسورسز کی دھابیجی صنعتی تنصیب فروری 2026 سے بند تھی، جس سے کمپنی کو مالی نقصان کا سامنا رہا۔
کمپنی نے اپنی صنعتی تنصیب سے متعلق معاملے کے حل میں ایس آئی ایف سی کی مداخلت اور تعاون کو سراہا ہے۔ ایس آئی ایف سی نے بروقت مداخلت اور متعلقہ حکام سے رابطہ کاری کے ذریعے معاملہ حل کرایا۔