تین روزہ روانڈا۔پاکستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم بدھ سے کیگالی میں شروع ہو رہا ہے۔
فورم میں زراعت، ادویات، آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع زیر غور لائے جائیں گے۔
پاکستان اور روانڈا کے درمیان بڑھتا ہوا اقتصادی تعاون دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔