Monday, 28 September 2026, 03:44:41 am
 
پاکستان ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کیلئے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے، بلال بن ثاقب
September 27, 2026

وزیر مملکت برائے ورچوئل اثاثہ جات بلال بن ثاقب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی سائیڈ ایونٹ سے خطاب کیا ہے۔

یہ خطاب سوشل بزنس، یوتھ اور ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی فورم میں کیا گیا۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف صارف نہیں بلکہ فیصلہ سازی کا حصہ بننا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی عالمی مسائل، پالیسی سازی اور بین الاقوامی تعاون پر تبادلہ خیال کا اہم عالمی فورم ہے۔