پاکستان کی معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی نمائش آئی ٹی سی این ایشیا کا اٹھائیسواں ایڈیشن منگل سے کراچی میں منعقد ہوگا۔ 28ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں جدیدیت، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کا نیا باب رقم کرے گا۔
آئی ٹی سی این ایشیا 22 سے 24 ستمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا۔ نمائش کا انعقاد ایس آئی ایف سی، وزارتِ قومی صحت اور ای کامرس اینڈ گیٹ وے کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
نمائش میں 800 سے زائد بوتھ، 3 ہزار 500 عالمی برانڈز اور 75 ہزار سے زائد تجارتی شرکاء شرکت کریں گے۔ 350 سے زائد عالمی مندوبین، سرمایہ کار اور 850 سے زائد حکومتی رہنما بھی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔
تین روزہ ایونٹ میں سرمایہ کاری رابطوں، کاروباری ملاقاتوں، اے آئی، سائبر سکیورٹی اور اسٹارٹ اپس پر خصوصی سیشنز ہوں گے۔