مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبدﷲ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار آج اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کیپیٹل آفس کے دورے کے دوران کیا۔
مالدیپ کا پارلیمانی وفد بھی اُن کے ہمراہ تھا۔
عبدالرحیم عبدﷲ نے کہا کہ مالدیپ کی منڈی میں پاکستانی کاروبار اور مصنوعات کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔