Saturday, 26 September 2026, 03:42:41 am
 
بلال اظہر کیانی کی آسان ٹیکس سکیم کے تکنیکی اعتراضات فوری دور کرنے کی ہدایت
September 25, 2026

خزانے کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ دکانداروں اور وکلا کی جانب سے آسان ٹیکس سکیم پر عملدرآمد کے حوالے سے اٹھائے گئے تکنیکی اعتراضات کو فوری دور کیا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد میں آسان ٹیکس سکیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

وزیر مملکت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گوشوارے جمع کرانے والے دکانداروں کو جلد از جلد ایف بی آر پلیٹس فراہم کی جائیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سکیم کے آغاز کے ایک ماہ کے اندر نو ہزار آٹھ سو سے زائد دکاندار آسان ٹیکس اسکیم میں شامل ہو چکے ہیں۔