وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے یورپ اور ایشیا کے درمیان پائیدار اقتصادی تعلقات کے قیام کے لیے سی پیک کو اقتصادی تعاون تنظیم، وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ منسلک کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار باکو میں آذربائیجان انٹرنیشنل انویسٹمنٹ فورم میں ایک پینل مباحثے سے خطاب کے دوران کیا۔
وفاقی وزیر نے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری اور پیپر لیس ٹی آئی آر کسٹمز ڈیجیٹلائزیشن کو وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
انہوں نے علاقائی اقتصادی استحکام، تجارتی رابطوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے پاکستان کے تزویراتی نقطہ نظر کو اجاگر کیا۔