خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکہ معاہدے سے اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔
گورنر نے کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد امن، استحکام، خودمختاری اور اجتماعی سلامتی کا فروغ ہے۔