Saturday, 22 August 2026, 07:52:52 am
 
خیبر پختونخوا کے عوام کا تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم
August 10, 2026

خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے اور  معاہدے میں کلیدی کردار پر عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے عوام نے تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مکہ باہمی دفاعی معاہدہ ایک اہم قدم ہے۔ عوام نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے تمام اسلامی ممالک کو ایک مضبوط اور متحد بلاک کی شکل میں دیکھنے کا خواہاں رہا ہے۔

عوام نے کہا کہ مکہ باہمی دفاعی معاہدے کا مقصد مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے، باہمی تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان پوری دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور ہمیشہ بہتری اور استحکام کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔ 

عوام نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون مزید مضبوط ہوں گے۔ اس موقع پر ہم عسکری قیادت کی کاوشوں اور ان کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔