Saturday, 29 August 2026, 12:09:53 pm
 

مزید خبریں

 
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور پولیس شانہ بشانہ،عوام کا سیکیورٹی فورسز پربھرپوراعتماد
August 27, 2026

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پولیس کی قربانیوں اور خدمات کو عوام کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

کور کمانڈر پشاور نے ضلع دیر کا دورہ کیا اور پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا سمیت پولیس کے دیگر اعلی افسران اور سول حکام بھی موجود تھے۔

کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں اور اہم کردار کو سراہا۔

دوسری جانب پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے لکی مروت بازار کا دورہ کیا، جہاں مقامی افراد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بچوں سے بھی شفقت کا اظہار کیا۔

لکی مروت کی مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون اور پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

عوامی سرگرمیوں اور مقامی آبادی کے پرجوش ردعمل سے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ عوام اور پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔