نامور اردو شاعر اور ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی 91 ویں برسی آج منائی گئی۔
ان کا اصل نام محمد شاہ تھا اور وہ 1879 میں برطانوی ہندوستان کی ریاست بنارس میں پیدا ہوئے۔
آغا حشرکاشمیری کو اردو کا شیکسپیئر بھی کہا جاتا ہے ۔ وہ اردو، عربی، فارسی، ہندی، گجراتی اور انگریزی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔
ان کے اردو کے معروف ڈراموں میں خوابِ ہستی، خوبصورت بلا، اسیرِ حرص، مریدِ شک، شہیدِ ناز، یہودی کی بیٹی، رستم و سہراب اور سفید خون شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے ولیم شیکسپئیر کے کئی مشہور انگریزی ڈراموں کو بھی اردو میں ڈھالا۔
آغا حشر کاشمیری آج کے دن 1935 میں لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ قبرستان میانی صاحب لاہور میں مدفون ہیں۔