Tuesday, 27 October 2026, 03:47:29 pm
 
مصدق ملک کا موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت پرزور
October 27, 2026

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مصدق ملک نے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی جدت اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں گرین اسکلز ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی تباہی سے سب سے زیادہ متاثر ہ ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے باعث تقریباًچھ ہزار افراد جاں بحق اور بیس ہزار زخمی جبکہ چار کروڑ افراد بے گھر ہوئے۔

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر نے کہا کہ پاکستان کو روایتی تربیتی ورکشاپس اور عارضی اقدامات سے آگے بڑھتے ہوئے جدت پر مبنی ایسا طریقہ کار اپنانا چاہیے جو سائنسی تحقیق، عملی مہارتوں، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو آپس میں مربوط کرے۔