Friday, 18 September 2026, 02:39:09 pm
 

مزید خبریں

 
رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری
September 18, 2026

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری کے رجحانات سامنے آئے ہیں۔

پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ اگست میں 70 فیصد کمی سے صرف 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا، جبکہ 2 ماہ کا خسارہ 36 فیصد کم ہوا۔

ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 45 فیصد اضافہ ہوا اور رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار ہو گئی۔

سروسز کی برآمدات میں 29 فیصد، آئی ٹی برآمدات میں 17 فیصد اور فری لانسرز کی آمدنی میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔