کراچی کے نوجوانوں نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کی ہے۔
انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں سے نظم و نسق، انتظامی امور اور متوازن ترقی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
نوجوانوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو زیادہ انتظامی رسائی یقینی بنانے کے لیے نئی انتظامی اکائیوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبے زیادہ معاشی مواقع فراہم کر سکتے ہیں اور ملک کی مجموعی ترقی میں کردار بھی ادا کر سکتے ہیں۔