Monday, 28 September 2026, 04:27:49 am
 
این اے 168 میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاری
September 27, 2026

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو اڑسٹھ، بہاولپور پانچ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدواروں سمیت مختلف جماعتوں کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چار لاکھ تراسی ہزار سے زیادہ ہے جبکہ ووٹنگ کے لیے دو سو بانوے سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

ضلع انتظامیہ بہاولپور اور پولیس نے ضمنی انتخاب کے دوران سکیورٹی کے جامع انتظامات کیے ہیں۔ پولنگ کا عمل آج شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔