فائل فوٹو
سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چھیانوے گھنٹے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اب تک اکہتر سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کامیابی سے جاری ہے، جس سے بھارتی حمایت یافتہ افغان پراکسیز کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی حمایت اور سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں افغان طالبان حکومت کا ملوث ہونا بدستور قیمتی جانوں کے ضیاع اور امن و استحکام کیلئے خطرے کا باعث بن رہا ہے۔
پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے ضلع کوئٹہ کے علاقے شعبان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانوں کی نشاندہی کی، جو مقامی آبادی کیلئے خطرہ بن رہے تھے۔
ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پورے عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ اور سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔