Monday, 28 September 2026, 04:28:14 am
 
صدر اور وزیراعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکے کی شدید مذمت
September 26, 2026

فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے شہید ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

صدرِ مملکت نے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور امدادی کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں مذموم اور سفاک کارروائیوں کے مرتکب فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے محافظوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔